احتساب عدالت،سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزائیں

Date:

‏اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ۔ اس دوران عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، انھوں نے گزشتہ روز اپنا 3420کا بیان ریکارڈ کروایا تھاآج عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی اوران سے استفسار کیا کہ آپ کا342 کا بیان کہاں ہے، عمران خان نے کہا میرا بیان میرے کمرے میں ہے، مجھے تو صرف حاضری کیلئے بلایاگیاتھا،اس پر جج نے کہ آپ فوری طورپر اپنا بیان جمع کرادیں اور عدالتی وقت خراب نہ کریں، جواب میں ملزم نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا جلدی یے، کل بھی جلدی میں سزا سنادی گئی،میرےوکلا ابھی آئے نہیں،آئیں گے تو ان کو دکھا کر جمع کراؤں گا،میں صرف حاضری کیلئے آیا ہوں، اس کے بعد بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت سے واپس چلے گئے اور واپس نہیں آئے، عدالت نےمختصر فیصلہ سناتے ہوئےبانی چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان ان کی اہلیہ بشرا بی بی کو14, 14سال قید کی سزا کا حکم دیا اور ملزمان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نائل کر دیا گیادونوں ملزمان کو 787 ملین جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا، واضح رہےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے کیرئیر میں دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنائیں ہیں نواز شریف کو دس سال قید بامشقت کا حکم دیا تھا اور اب بانی پی ٹی آئی کو چودہ سال کی سزا کا حکم دے دیا ۔جج محمد بشیر خود 14 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گےاحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا سنائی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...