احتساب عدالت کی جانب سےتوشہ خانہ کیس میں سزا سنائےجانے کے بعد بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دیدی۔جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اپنی گرفتاری کیلئے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پر پانچ سے اندر داخل ہو ئیں۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید ، ایک ارب 57 کروڑ جرمانہ اور 10 سال کیلئے نا اہل قرار دیدیا ہے۔
بشری بی بی نے احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد خود کو گرفتاری کے لئے سرینڈر کردیا
Date: