الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی آئین کےآرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نا اہل قرار پائے ہیں جس کی بنیاد پر پانچ سال کے لیے انتخابات سے نااہل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کی بنیاد پر آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ سیکشن232کے تحت نااہل کیا گیا۔