پولیس کے مطابقب واقعہ گوجرانوالہ کےمحلہ بیکو پور میں پیش آیا جہاں مکان سیاسی جماعت کے امیدوار کے پوسٹر گھر کی دیوار پر لگانے پر مکان مالک آپے سے باہر ہوگیا۔فیاض بٹ نامی مالک مکان کی فائرنگ سے پوسٹر لگانے والانوجوان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار مبین عارف جٹ کے پوسٹر لگا رہے تھے،مبین عارف جٹ این اے 78 سے خرم دستگیر کے مدمقابل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی نوجوان کوڈی ایچ کیومنتقل کردیاگیا۔
میرے گھر پو پوسٹر کیوں لگائے؟گوجرانوالہ میں گھر کے مالک نے نوجوان پر فائرنگ کردی
Date: