خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے حملہ پولیس تھانے پر حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں10اہلکار شہید اور 6زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانےکے چاروں اطراف سے حملہ کیا، دستی بم پھینکے کے ساتھ مسلسل شدید بھی فائرنگ کی گئی۔پولیس کی طرف سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی تاہم دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئےفرار ہوگئے۔ڈی ائی خان پولیس نےعلاقےکو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کیا۔کوئیک ریسپانس فورس اضافی نفری بھی پہنچ گئی۔ تاہم دہشت گردوں کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکتی۔ شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان چودہوان تھانہ پر دہشتگردوں کا حملہ10پولیس اہلکار شہید 6 زخمی
Date: