گلگت بلتستان کی عوام مقبوضہ کشمیرکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایمان شاہ

Date:

معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان کی عوام کشمیر کی آزادی کی تحریک میں مقبوضہ کشمیرکےعوام کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہمیں یقین ہے کہ بھارت بندوق اور سنگین کے زور پر اظہار آزادی کو ہر گز نہیں دبا سکتا۔بھارت کے جبر و استبداد کے خلاف اقوام عالم کی جانب سے پائی جانے والی خاموشی اور انسانی حقوق کی پامالی سے نظریں چرانا کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ زیادتی ہے،گلگت بلتستان کی عوام اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مجرمانہ و وحشیانہ کردار کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ہمارا دوٹوک موقف ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے اور ان کی خواہشات اور عوامی رائے کو ہر صورت تسلیم کرے۔پانچ فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے،کشمیر دراصل تقسیم ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے، جو بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی و ظلم و ناانصافی کے باعث تاحال حل نہیں کیا جا سکا اس دوران کشمیری مسلمانوں نے آزادی کشمیر اور اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے لاتعداد قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے،جو مسئلے کے حل ہونے و کشمیر کے آزاد ہونے تک جاری رہے گی۔کشمیر ایسا مسئلہ ہے جو نہ صرف کشمیریوں کے لیے زندگی موت کا مسئلہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی یہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
##

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...