پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ روانہ

Date:

پاکستان کی جانب سے غزہ کی مظلوم عوام کے لیے امداد ی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے فلسطینیوں کی مدد کے لئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی چھٹی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ سے روانہ کر دی گئی۔پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے افسران نے امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔خصوصی پرواز امدادی سامان لے کر مصر کے شہر العریش پہنچے گی جہاں تعینات پاکستانی سفیر امدادی سامان وصول کریں گےامدادی سامان کی وصول کے بعد تقسیم کے لئے غزہ روانہ کر دیا جائے گاامدادی سامان کی چھٹی کھیپ 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ہے جس میں 30 ٹن موسم سرما کے لیے خیمے اور کمبل جبکہ 70 ٹن طبی سامان اور خشک خوراک شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے پانچ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 230 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہےامدادی سامان میں غزہ کے مصیبت زدہ عوام کے لیے موسم سرما کے لیے خصوصی خیمے، کمبل، سرجیکل سامان، ادویات اور فوڈ پیکس شامل تھےپاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...