مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

Date:

اسلام آبادمیں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس ختم ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےبتایا کہ پیپلز پارٹی کے پاس مرکز میں حکومت بنانے کےلیےمطلوبہ مینڈیٹ نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا لہٰذا میں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔تاہم ہماری جماعت وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ ہمارا اصولی فیصلہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنا ہے اور اسے مستحکم بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی، پی ٹی آئی کہہ چکی کہ وہ پیپلز پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔انکا کہنا تھا کہ حکومت سازی کےعمل اور سیاسی استحکام کےلیے ایک کمیٹی بنائی ہے، یہ کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ کوشش کریں گے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں۔انکا کہنا تھا کہ سی ای سی اراکین نے ن لیگ کے حوالے سے کافی اعترضات کا اظہار کیا۔ انتخابات کے نتائج کو احتجاج کے ساتھ قبول کریں گے۔ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیں مرکز میں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج، احاطہ عدالت سے 7ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور...

پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے...

وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ترکی کے سفیر عرفان نازیروغلوکی ملاقات

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا...