انتخابات کے بعد مسائل کو قانونی طور پر حل کئے جائیں، انتونیو گوتریس کا پاکستانی حکومت سے مطالبہ

Date:

سربراہ اقوام متحدہ  انتونیو گو تریس نےپاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور دیا یے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گوتریس نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔ذرائع کے مطابق 12فروری کو اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےحکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاانھوں نے کہاکہ کسی بھی ایسی کاروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو، اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر زور دیاانتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی طریقے کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں انتخابات کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنتہ الہندوستان کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید

بلوچستان میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے...

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...