صیہونی ریاست کی جنگی کابینہ میں شدید اختلافات، ہزاروں سکیورٹی فورسز بھی مستعفی، ذوال کا آغاز

Date:

اسرائیلی وزیراعظم بجمن نیتن یاہوحکومت کی جنگی کابینہ میں اختلاف اور کشیدگی اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے۔صیہونی میڈیاکےمطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کے وزیر بنی گانٹز آپس میں بہت کم ہی بات کرتے ہيں۔ یاہو، امریکی حکام کے ساتھ بنی گانٹز کے روابط کے بارے شکوک وشبہات کا شکارہیں۔
عالمی میڈیا کےمطابق کابینہ کے ایک اور رکن گاڈی آیزنکوٹ نے بھی قیدیوں کے تبادلے کی مذاکراتی ٹیم کے حوالے سے نیتن یاہو کے فیصلے پر تنقید کی ہے ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہزاروں پولیس اہلکاروں نےبھی سات اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اپنے استعفےاور قبل از وقت ریٹائرڈ منٹ کی درخواست کی ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل کان نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہزاروں پولیس افسران اور اہلکار سات اکتوبر کےبعد سے اپنی ذہنی حالت بگڑنے کی وجہ سے استعفی دینے یا ریٹائر ہونے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہيں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان فوجیوں میں سے کچھ نےخودکشی کی بھی کوشش کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یورپی یونین نے یوکرین پر 187 ارب یورو سے زائد خرچ کیے، خارجہ امور یورپی یونین

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی...

حکومت کا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلی پر غور

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق...

بنوں:اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی سرکاری گاڑی پر...

گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے فروغ پانے لگا

گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے...