کمشنر راولپنڈی کےالزامات، الیکشن کمیشن نےچھان بین کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنا دی

Date:

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا معاملےپر غور کیلئےچیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ ممبران الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم شریک ہوئی اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ سیکرٹری اسپشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون کمیٹی کا حصہ ہونگے اعلی سطح کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے بیانات قلمبند کرے گی جبکہ تین روز کے اندر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا دیگر قانونی کاروائی سے متعلق فیصلہ کرے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...