سنٹرل پرس کلب گلگت میڈیا ٹاون سنگجانی راولپنڈی کا افتتاح کردیا گیا

Date:

سنٹرل پرس کلب گلگت میڈیا ٹاون سنگجانی راولپنڈی کا افتتاح کردیا گیا۔معاون خصوصی براۓ اطلاعات ایمان شاہ اور سابق صدر آزا کشمیر سردار یعقوب احمد خان نے سنگ بنیاد رکھ کر باقاعدہ میڈیا ٹاون کا افتتاح کردیا اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد۔جنرل سیکریٹری وجاہت علی اور کابینہ اراکین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے اس موقع پر معاون خصوصی براۓ اطلاعات ایمان شاہ نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت سنٹرل پریس کلب گلگت کا صحافیوں کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر بہترین لوکیشن میں ہاوسنگ سوساٸٹی کا آغاز بہترین اقدام ہے امید ہے 2 سال تک پہلے فیز میں شامل صحافیوں کے لیے گھر بن کر تیار ہوجاٸینگے صحافیوں کے اس سے قبل سنٹرل پریس کلب گلگت نے پلاٹ بھی دیے ہیں جس کے لیے صوباٸی حکومت نے تعاون کیا صوباٸی حکومت صحافیوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہی ہے مشکل حالات میں صحافی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہے اور پاکستان کے جمہوری نظام میں صحافت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لہزا صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اس قسم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات بروۓ کار لاٸیں گے وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات پر صوباٸی حکومت نے صحافیوں کو درپیش مساٸل کے خاتمے کے لیے کمیٹی قاٸم کردی گٸی ہے جو شفارشات مرتب کرے گی جس کے تحت قانون سازی کی جاۓ گی صحافیوں کے لیے ایکریڈیشن کارڈ کے اجرا جلد کیا جاۓ گا صحافیوں کی ویریفیکیشن کا عمل جاری ہے جلد گلگت بلتستان بھر کے صحافیوں کا کنونشن بلا کر صحافیوں میں ایکریڈیشن کارڈ جاری کردیا جاۓ گا اس موقع پر سابق صدر سردار یعقوب نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کا ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ آبا و اجداد کے دور سے ہے جی بی اور اے جے کا ایک دوسرے کے بغیر کوٸی حیثیت نہیں ہے ہمارا رہن سہن تہزیب و ثقافت تقریبا ایک جیسی ہے ماضی میں بھی گلگت بلتستان والوں کے لیے کام کیا ہے اور اب اس سوساٸٹی میں بھی کشمیر اور گلگت بلتستان والے ساتھ رہینگے اور گلگت کے صحافیوں کا یہاں زمین لینا اچھا اقدام ہے اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت سنٹرل پریس کلب کی جانب سے پہلے فیز کے پہلے مرحلے میں تقریبا 38 صحافیوں کے لیے پلاٹ لیے گیے تھے اب دوسرے فیز میں 18 صحافیوں کے لیے ہاوسنگ سوساٸٹی کا آغاز کیا ہے جس کو اگلے 2 سال میں مکمل کرلیاجاۓ گا جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی رہ جانے والے صحافیوں کے لیے پلاٹ اور ہاوسنگ سکیم کے تحت مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا جاۓ گا افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پر معاون خصوصی براۓ اطلاعات ایمان شاہ اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب سمیت شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ آٸندہ بھی تعاون کرتے رہینگے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...