غزہ میں بچوں کی صورت حال پرافسوس کا اظہار کرتےہوئےسینئر امریکی سینیٹربرنی سینڈرزفلسطینیوں کےخلاف صیہونی حکومت کی جنگ کو خوفناک قرار دیا، انھوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی ریاست کی ان جرائم میں شریک نہ ہو۔اپنے ویڈیوپیغام میں سینڈرز کا کہنا تھا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، نیتن یاہو نے غزہ کے بچوں کو بھوکا چھوڑ دیا ہے، ہم اس جرم میں شریک نہیں ہوسکتے، غزہ کی صورتحال کو بھیانک قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا مجھے یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے کہ یہ صورتحال کتنی بھیانک ہے اور اس سے کتنی بدتر ہو سکتی ہے
غزہ کے بچےبھوکےہیں،امریکا اسرائیل کا ساتھ نہ دے،سینیٹر برنی سینڈرزکا مطالبہ
Date: