پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں حکومت سازی کیلئے فارمولا طے پاگیا ہے جس کے تحت وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر مملکت پیپلزپارٹی سے ہوگا۔دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین نےاسپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) اور سینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا۔تاہم یپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن) کا ہوگا،،مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی، گورنر سندھ اور بلوچستان مسلم لیگ (ن) کا لگایا جائےگا۔دونوں جماعتوں نے بلوچستان میں پاور شیئرنگ کا فارمولا طے کیا ہےمسلم لیگ نواز وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے پر رضا مند ہو گئی ہے ن لیگ صوبائی کابینہ کا حصہ بھی رہے گی۔ بی اے پی بھی اتحاد کا حصہ ہوگی، سپیکر بلوچستان بی اے پی سے ہو گا اس حوالے اعلان اسلام آباد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیا گیا
ن لیگ پی پی پی اتحادی حکومت بنانے پر متفق فارمولا طے پاگیا
Date: