سلامتی کونسل کےاجلاس میں امریکا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کو ایک بار پھر ویٹو کردیا۔امریکہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جنگ بندی کو یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک کیا جائے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں پندرہ ممبران میں سے قرارداد کے حق میں تیرہ ووٹ پڑے جبکہ برطانیہ غیر حاضری رہا۔غزہ میں جنگ بندی کی قراردادالجزائر نےپیش کی تھی۔ سات اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ امریکہ کا تیسرا ویٹو ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ امریکہ کو غزہ میں معصوم لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ نہیں ہے ۔ چینی مندوب نے کہا فلسطین میں جو کچھ ہورہاہے وہ اجتماعی سزا ہے ۔
غزہ میں جنگ بندی، امریکا ایک بار پھر رکاوٹ بن گیا، قرارداد ویٹوکردی
Date: