انبیائے کرام علیہم السلام کے دشمن کون لوگ تھے؟ تحریر:پروفیسر انصار مدنی

Date:

اکثر بچے ہم سے سوال کرتے ہیں کہ انبیائے کرام علیہم السلام جیسے پاکیزہ نفوس سے دشمنی رکھنے والے کون لوگ تھے؟اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے ہمیں اپنی ترجیحات کو سمجھنے کی ضرورت ہے یعنی میں اپنے خاندان میں، اپنے ادارے میں، اپنے ماحول میں، کن لوگوں کو پسند کرتا ہوں اور کن لوگوں سے نفرت کرتا ہوں؟ظاہر ہے میرے اردگرد بسنے والے لوگ جن سے براہ راست میرا تعلق رہتا ہے جن سے میں بات چیت کرتا ہوں، جن سے میں لین دین کرتا ہوں، میں انہیں اچھا سمجھتا ہوں، ان کے بارے میں اچھے خیالات رکھتا ہوں، ان سے توقعات رکھتا ہوں، ان سے امیدیں وابستہ رکھتا ہوں۔ٹھہریے، رک جائیے۔
یہاں ہم غلطی کر رہے ہیں، یعنی ہم گھر کو روشن رکھنے کے لیے بلپ پر محنت کررہے ہیں جب کہ لائٹ ٹرانسفارمر سے بند ہے۔بالکل اسی طرح جن لوگوں سے ہم امیدیں، توقعات وابستہ رکھے ہوئے ہیں ان کے دل ودماغ کسی اور کے کہنے پر کام کرتے ہیں نہ وہ خود سوچتے ہیں اور نہ سوچنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ فنکار ہیں، اداکار ہیں، صداکار ہیں۔اسکرپٹ لکھنے والا کوئی اور ہے۔ وہ اپنے مفادات کو عزیز رکھتا ہے، ان کی خواہشات الگ ہیں، ان کی ترجیحات الگ ہیں، وہ آپ سے ارادتاً دشمنی کرتاہے اس لیے ان کے دل میں نفرت ہے، حسد ہے، جلن ہے، تکلیف ہے۔ چونکہ یہ شخص منافق ہے، بزدل ہے، بدکردار ہے اس لیے چھپ کر وار کرتاہے، چھپ کر وار اس لیے کرتا ہے تاکہ اس کا وہ چہرہ جو عوامی سطح پر دیکھائی دیتا ہے وہ خراب نہ ہو، یعنی عوامی سطح پر انہیں باعزت، باوقار، بہادر، دیندار، غریب پرور، یتیم پرور، سخی، دوست، حقوق کا رکھوالا وغیرہ وغیرہ جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے جبکہ خلوت میں وہ ان تمام صفات حسنہ کا نفی کرتا ہے۔اس لیے انہوں نے مختلف خاندانوں سے کچھ ایسے افراد کو چنا ہوا ہوتا ہے جو نہ خود سوچتے ہیں اور نہ بولتے ہیں بلکہ ان کے چشمِ ابرو کے اشارے پر ناچتے ہیں، عام افراد کا واسطہ انہیں لوگوں سے پڑتا ہے اور وہ انہیں سے الجھتے رہتے ہیں، انہیں برا بھلا کہتے ہیں اور ان کی شکایتیں لے کر انہیں کے پاس جاتے ہیں جو انہیں اس برائی پر اکساتا ہے۔انبیائے کرام علیہم السلام اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ، ذہین، تمام صفات حسنہ وحمید سے مزین بندے ہیں وہ کبھی بھی معاشرے کے عام بندوں سے نہیں الجھے، بلکہ انہوں نے لوگوں کی غلطیوں کو معاف کیا، درگزر سے کام لیا، صبر کیا، رحم کیا، ان کے ساتھ شفقت سے پیش آئے، البتہ ان کے آقاؤں، مالکوں اور چھپ کر وار کرنے والوں کو بے نقاب کیا۔ اور لوگوں کو سمجھایا کہ تمہارے آقاؤں کے پیٹ میں حرام لقمہ ہے، جب ان کے پیٹ میں حرام لقمہ ہو تو ان کے دل ودماغ میں پاکیزہ خیالات نہیں آسکتے ہیں اور ہم گروہ انبیائے پاکیزہ خیالات کے پیامبر ہیں، ہماری اتباع کرنے کے لیے حلال لقمہ بنیادی شرط ہے اس لیے جن کے پیٹ میں حلال لقمہ ہو وہ ہماری نصیحت پر عمل کرے گا، اللہ تعالیٰ کے کلام کو سنے گا اور اس ذکر کو آگے پھیلائے گا۔بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ اہلِ علم کو قبول نہیں کررہا ہے، انہیں سننے والے اب بہت کم تعداد میں ہیں، دن بدن ان کی تعداد میں کمی آرہی ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے صاحب اختیار، منصب نشین بدکردار لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ انہیں اپنی محفلوں کی زینت سمجھتے ہیں، انہیں بلانا، بیٹھانا، کھلانا، پلانا اعزاز سمجھتے ہیں۔ گروہ انبیائے کرام علیہم السلام کا واضح پیغام ہے کہ ہم سے محبت پاکیزہ لوگ کریں گے بدکردار لوگ ہم سے دشمنی رکھیں گے، یہ بات سچ ہے، حق ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ جب ہمارے دوستوں میں سے کوئی دوست اخلاق حسنہ کا خیال رکھنے کی تلقین کرتا ہے تو ہم اسے او مولوی کہہ کر چھیڑتے ہیں، انہیں شرمندہ کرتے ہیں۔ کیوںکہ ہم ایک ایسے بدقسمت ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں ہمارے چاروں طرف مختلف دائرے بنائے گئے ہیں ہمیں انہیں دائروں میں جانوروں کی طرح عیاشی کے ساتھ زندگی گزارنے کی اجازت ہے، نہ ہمیں سیاسی معاملات میں، نہ مذہبی اور مسلکی معاملات میں اور نہ علاقائی تہذیب و ثقافت پر آزادانہ گفتگو کرنے کی اجازت ہے۔ بس کچھ لوگ ہیں جو ہمارے مائی باپ ہیں، انہیں مائی باپ رہنا ہے اس لیے وہ تمام قوانین، رواج اور اصول و ضوابط سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھتے ہیں، اس لیے جب وہ دن کو رات کہیں تو ہمیں رات لکھیں گے، سنیں گے۔انبیائے کرام علیہم السلام معاشرے کے سنجیدہ اور ذہین و بہادر لوگ تھے، وہ دن کو دن اور رات کو رات کہنے کی جرات رکھتے تھے اور دوسروں کو بھی تلقین ،نصیحت اور تبلیغ کرتے تھے کہ وہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ لکھیں، بولیں اور سنیں۔ اس لیے بدکردار لوگ ان سے دشمنی رکھتے تھے۔ فاعتبروا یا اولی الابصار۔

مضمون نگار قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی گلگت میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں

نوٹ(ادارے کا مضمون نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...