حکومت نےرات کے اندھیرے میں بجلی کی قیمت میں ایک دو نہیں پورے7 روپے سے زائد کااضافہ کر دیا یہ اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی جیبوں سے 66 ارب روپے نکالے جائیں گے۔نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین کے علاوہ ملک بھر میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ یوں بجلی صارفین پر مزید 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ لاد دیا گیا۔ بجلی صارفین سے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مارچ کےبلوں میں وصول کی جائے گی۔سی پی پی حکام نے بتایا جنوری کا فیول پرائس7 روپے 13 پیسے بنتا ہے، این ٹی ڈی سی حکام نے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار رواں سیزن میں مجموعی طور پرکم رہی، ممبر نیپرا نے کہاکہ ساؤتھ نارتھ پر سسٹم کے باعث تقریباً 50 فیصد 26 ارب روپے ایف سی اے صارفین پرپڑے گا، ڈیپارٹمنٹس کے درمیان مسئلے صارفین بوجھ کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔ نیپرا نے کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر تسلی بخش جواب موصول نہ ہونے پر انکوائری رپورٹ میں کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کر دیا، اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فوراً تبدیل کرنے اور ان میٹرز پر اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے بل وصول کرنیکا حکم دیا۔اتھارٹی نے کہا جون 2023 سے جن صارفین کی کیٹیگری 30 دن سے زائد بلنگ کی وجہ سے پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسے ٹھیک کریں۔
حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، رات کے اندھیرے میں قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
Date: