پاکستان کی 16قومی اسمبلی کےممبرز نےحلف اٹھا لیا

Date:

پاکستان کی16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا،سپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا،قومی اسمبلی کے 336 میں سے 282 ممبران نے حلف اٹھایاتاہم اس دوران ایوان میں  سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سےشدید شور شرابا کیا گیاجس پر سپیکر اسمبلی نے اظہارِ برہمی کیا۔حلف لینے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کیلئے پہلے دستخط کر لیں، پھر بات کریں گے۔حلف لینے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نو منتخب اراکین شامل ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب، بیرسٹرگوہر،علی محمد خان نے بھی حلف اٹھا لیا اس دوران جہ پرویز اشرف نے شور کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آج اس اسمبلی کا پہلا دن ہے، اچھی روایات قائم کریں، آج آپ شور شرابا کر رہے ہیں، کل آپ کی بات پر شور ہوگا، شور شرابا ہوا تو کوئی بات نہیں کر سکے گا،قومی اسمبلی کےاجلاس میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے سبب سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...