پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے 30فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرایا جائے، کپتان کا آئی ایم ایف کو خط

Date:

پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے۔پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ خط عمران خان کی ہدایت پر لکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں خط لکھےجانے کی وجوہات بیان کئے گئے ہیں۔خط میں آئی ایم ایف کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ رکن ممالک میں گڈ گورننس پر کس قدر زور دیتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ قرض دینے سے پہلے آئی ایم ایف گڈ گورننس سے متعلق اپنی گائیڈ لائن پر عمل کرائے اورقومی اور صوبائی اسمبلی کی کم ازکم 30 فیصد نشستوں پر آڈٹ یقینی بنایا جائے جو دو ہفتے میں ہو سکتا ہے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو انوسٹی گیٹو ایجنسی بننے کے لیے نہیں کہہ رہی، پاکستان میں دو مقامی ادارے فافن اور پٹن کولیشن 38 پہلے ہی انتخابات کے آڈٹ کے لیے طریقہ کار تجویز کر چکے ہیں جسے کچھ ردوبدل کے ساتھ مقامی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے اطمینان کے مطابق اختیار کیا جا سکتا ہےخط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا یہ کردار پاکستان اور اس کے عوام کی بڑی خدمت ہوگا اور پائیدار خوشحالی، ترقی اور مائیکرواکنامک استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے،ٹرمپ کا ایک بارپھر دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ...

براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح...

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...