پاکستان کی16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا،سپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا،قومی اسمبلی کے 336 میں سے 282 ممبران نے حلف اٹھایاتاہم اس دوران ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سےشدید شور شرابا کیا گیاجس پر سپیکر اسمبلی نے اظہارِ برہمی کیا۔حلف لینے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کیلئے پہلے دستخط کر لیں، پھر بات کریں گے۔حلف لینے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نو منتخب اراکین شامل ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب، بیرسٹرگوہر،علی محمد خان نے بھی حلف اٹھا لیا اس دوران جہ پرویز اشرف نے شور کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آج اس اسمبلی کا پہلا دن ہے، اچھی روایات قائم کریں، آج آپ شور شرابا کر رہے ہیں، کل آپ کی بات پر شور ہوگا، شور شرابا ہوا تو کوئی بات نہیں کر سکے گا،قومی اسمبلی کےاجلاس میں شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کے سبب سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا۔
پاکستان کی 16قومی اسمبلی کےممبرز نےحلف اٹھا لیا
Date: