پاکستان سپر لیگ میچز کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سےفول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے 5000سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 365افسران تعینات کیے گئے ہیں،
سٹیڈیم کےگردونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیں گی،ٹیموں کے روٹ کی موثر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں،ڈیوٹی پر تعینات افسران وجوان الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں گے ۔سی سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ہدایت کی ہے کہ سینئر پولیس افسران فوقتاًفوقتاً ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں۔ایس ایس پی آپریشنز تمام سکیورٹی انتظامات کی اوور آل سپرویژن کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ افسران فورس کے لیے رول ماڈل ہیں آپ کی ڈیوٹی فورس کے لیے مثال ہونی چاہیے،تمام افسران اورجوان میچ کے انعقاد کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ہم سب نے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہےراولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے
راولپنڈی میں پی ایس ایل میچَز سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Date: