ملک کےزرمبادلہ ذخائر مذید کم ہوگئے، تشویشناک خبر آگئی

Date:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیرونی ادائیگیوں کے باعث 23فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں63ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 7949.6ملین ڈالر پر آ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13038.5ملین ڈالر رہ گئے ہیں جس میں سے بینک دولت پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7949.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5088.9ملین ڈالر موجود ہیں۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ،جس کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں ترسیلات زر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں 15 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات تھیں، رواں مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات میں 9.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات 16.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، درآمدات میں جولائی تا جنوری 11.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، درآمدات 33.5 ارب ڈالر سے کم ہوکر 29.8 ارب ڈالر تک رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7 ماہ میں 71.2 فیصد کی کمی ہوئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سات ماہ میں 21.4 فیصد کی کمی ہوئی، رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 25 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، ایف بی آر محصولات میں سات ماہ میں 29.8 فیصد کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے 7 ماہ میں نان ٹیکس آمدنی میں 116.5 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال جولائی تا جنوری مالیاتی خسارے میں 43 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پرائمری بیلنس میں 103.6 فیصد کا اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی کی شرح 28.7 فیصد رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد میں بھارت کیخلاف شاندار فتح کی یاد میں "معرکہ حق” یادگار کی تعمیر کا آغاز

اسلام آباد: بھارت کی جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی...

ایرانی شہرمشہد میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، موساد کے8ایجنٹ گرفتار

ایرن کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جنگ کے خواہاں نہیں مگر جارحیت کا پوری قوت سےجواب دیں گے،ایرانی صدر پزشکیان

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے 11 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بارشوں...