ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان سےدو اہل سنت علماء مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہو گئے

Date:

ایران کےصوبہ سیستان و بلوچستان میں بھی پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کے مطابق صوبے کے دو اہل سنت علماء مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہوئے۔ایرانی خبررساں ادارے مہر کےمطابق مولوی علی احمد سلامی اور مولوی عبدالرحمن عارفی سیستان و بلوچستان کے عوام کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے مجلس خبرگان رہبری کے لئے منتخب ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ احمد احمدی تبار، علی احمد سلامی اور عبدالرحمٰن عارفی سیستان و بلوچستان سے مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورہ انتخابات کے لئے اہل قرار پانے والے نمائندے ہیں، جو مجلس خبرگان کی کل 88 نمائندہ نشستوں میں سے اس صوبے کے لئے مختص دو سیٹوں پر کامیاب ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...