شہبازشریف نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Date:

ایوان صدراسلام آبادمیں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کاآغاز تلاوت کلام پاک سےہوا۔ صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا، پروقار تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔تقریب حلف برداری تقریب میں صدارتی امیدوارآصف علی زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھی شریک تھے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔حلف برداری کے بعد  شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچےجہاں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔بعدازاں وزیراعظم سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونے والے انوارالحق کاکڑنے بھی الوداعی ملاقات کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز...

سکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے7کارندے ہلاک، کیپٹن سمیت6جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے مطابق 29 اکتوبر کو خفیہ معلومات...

بڑا انکشاف،پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے تاحال اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ...

حلف کا پاسدار رہوں گا،عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا،وزیر اعظم اے جے کےچوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت...