آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بلوچستان کے ضلع آواران، کا دورہ، قبائلی مشران سے ملاقات

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے دوران انہیں صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت زراعت کے فروغ میں پاک فوج کی کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہداء کے خاندانوں سے بات چیت کی اور شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی اور فلاح و بہبود کے لئے فوج کی حمایت کی یقین دھانی کرائی،جنرل عاصم منیر نے بات چیت کرتے ہوئے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان انیشیٹو کے لئے فوج کے عزم کو دھرایا،انھوں نے کہا کہ کسانوں کو ہر قسم کی زرعی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں آسان زرعی قرضوں کی فراہمی سمیت بیج، کھاد، سولر ٹیوب ویل اور ماہرین زراعت کی رہنمائی شامل ہے، تاکہ وہ اپنی زمینوں کی کاشت بڑھا سکیں اور ترقی و ترقی میں شراکت دار بن سکیں، بعدازاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی، آرمی چیف نے علاقے کے لوگوں کے لئے بلوچستان میں ایک اور کیڈٹ کالج کے قیام کو سراہا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج متعلقہ سول محکموں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں ترقیاتی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی، آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو بلوچستان کے ان بہادر لوگوں پر فخر ہے، جو تمام مشکلات کے مقابلے میں ڈٹے رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور خوشحالی کے لئے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جرنیل کے قتل کے الزام میں 6 سالہ بچی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر،...

یوکرین نے روسی Su-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

یوکرین کی فضائیہ نے ہفتے کی صبح دعویٰ کیا...

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا...

عمر ایوب کے مطابق بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر قوم کے درمیان ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عید...