گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے برف باری سے متاثرہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کا آپریشن جاری ہے۔استور میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور کا ویل ڈوزر استور چلم سڑک سے برف ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوۓ ہے۔جبکہ دوسری جانب گدئی سے بطرف بوبند سڑک بحالی کا کام بھی جاری ہے. محکمہ تعمیرات عامہ کا ٹریکٹر بلیڈ برف ہٹاتے ہوۓ یگم تک پہنچا ہے.محکمہ تعمیرات عامہ استور کا ویل ڈوزر پہلے سے درلے میں موجود ہے۔بارش سے متاثرہ استور ہیڈکوارٹر اور مضافات کی رابطہ سڑکوں سےبھی ملبہ ہٹایا جارہا ہے.
استور میں برف باری سے متاثرہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں کھولنے کا آپریشن جاری
Date: