اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ جاری، کتنے دھر لئے گئے بڑی خبر آگئی

Date:

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر میں کی جانے والی گیارہ کاروائیوں میں 451 کلو منشیات برآمدکرکے 17 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔اے این ایف کے مطابق لاہور میں کوریئر آفس سے جاپان بھیجے جانے والے پارسل سے 5.2 کلو آئس برآمدکرلیا گیا۔ ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانےوالےمسافر سے450 گرام آئس۔راولپنڈی میں کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ویڈ،روغنی روڈچمن سے 220 کلو چرس شالیمار ٹاؤن لاہور میں خاتون سمیت 4 ملزمان سے 195.6 کلو افیون،ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب دو کاروائیوں میں چار  ملزمان سے 15.6 کلو چرس،ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 7 کلو چرس،قصور میں 6 ملزمان گرفتار کرکےقبضےسے 5 کلو ہیروئن اور 1 ڈرون برآمدکرلیا گیا، مری روڈ راولپنڈی میں ملزم سے 2.4 کلو چرس کرلیا گیا اور گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان

ایران میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران وسیع...

مری میں شدید برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج، سڑکیں بند، ٹریفک اور مواصلاتی نظام متاثر

مری میں شدید برفباری کے باعث معمولاتِ زندگی بری...

چترال: ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال کے علاقے ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی...

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...