ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

Date:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ  کوارٹراسلام آباد کا دورہ کیا اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کے لئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے۔ایف آئی اے ملکی سلامتی اور سکیورٹی کا انتہائی اہم ادارہ ہے، اسے اپ گریڈ کر کے بین الاقوامی معیار پر لانا ہوگا، انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر التواء ترقی کے کیسز کو تیس دن کے اندر نمٹایا جائے تاکہ افسران کی حوصلہ افزائی ہو، ادارہ کی کارکردگی تب ثابت ہو گی جب بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے گا۔اس سے پہلے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈی جی ایف آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کا استقبال کیا ۔ انہوں نےکہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، موثر اقدامات کے ذریعے ملک سے جعلی ادویات کی لعنت کا بھی خاتمہ کرنا ہو گا،ایف آئی اے کو بجلی چوری کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔انسانی سمگلنگ کا انسداد بھی انتہائی اہم ہے۔ وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثہ ہونے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نےکہا کہ مختلف ملکوں میں تعینات افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ اور ڈالر کی ملک سےباہر سمگلنگ کو روکنے کیلئے جامع پلان وضع کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ ہنڈی حوالہ کا بھی موثر اقدامات سے سدباب کرنا ہو گا،جعلی دستاویزات پر ملک سے روانگی اور آمد کو بھی روکا جائے۔انٹر پول کے حوالے سے بہتر کام کیا گیا ہے اس میں بھی مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افسران کی استعداد کار کو بڑھانا اور ٹریننگ کے ذریعے انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی انتہائی ضروری ہے، پولیس سٹیشنوں کی حالت کو بھی بہتر بنانا ہو گا، پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔اس دوران محسن نقوی نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں انہیں ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ

بدھ کو ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر...

وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب مشترکہ اعلامیہ جاری

تفصیلات کے مطابق، ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی...

سینیٹ قائمہ کمیٹی کاگلگت بلتستان میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے مسائل پر اظہار تشویش

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ کشمیر،...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار فضائی استقبال

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب پہنچنے پر...