غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جمعے کو اعلان کیا گیا ہے کہ شمالی اوروسطی غزہ پر صیہونی فورسز نے ایک بار پھر حملے کئے ہیں جن میں اطلاعات کے مطابق اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا، غزہ کے الکویت اسکوائر پرامداد کے انتظار میں بیٹھے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی فوج کی نئی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سو سے زیادہ اور زخمیوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی، ادھرعوامی محاذآزادی فلسطین نےایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی منظم سازش کےتحت شہریوں کو بھوکا پیاسا رکھ کر ان کو شہید کرنا چاہتے ہیں، غزہ کی وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک صیہونیوں نے 31 ہزار 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،چوبیس گھنٹوں میں کتنے افراد شہید کردئے بڑی خبرآگئی
Date: