شمالی وزیرستان حملہ،شہیدلیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن احمدبدر کی نماز جنازہ ادا

Date:

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں اداکردی گئی،نماز جنازہ میں صدرمملکت آصف زرداری، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیرداخلہ محسن نقوی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سینئر فوجی اور سول افسران اور شہداء کے لواحقین سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد صدرمملکت شہدا کے لواحقین سے بھی ملے اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے، پاک فوج نے ان پائیدار اصولوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، جس کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گرد کے خلاف غیر متزلزل عزم کو برقرار رکھا ہے، انھوں نے کہاکہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی یہ عظیم قربانی ہمارے بہادر افواج کے غیرمتزلزل عزم کی زندہ مثال ہے، وطن کے سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانی دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا، پوری قوم ہماری مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے،نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں، جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آسودہ خاک کیا جائے گا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...