ماسکو میں دہشتگردی، بڑی تباہی پھیل گئی

Date:

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس حال میں دہشتگردانہ حملے میں 40افراد ہلاک اور100سےزاید زخمی ہوچکے ہیں۔روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ ماسکو کے قریب  کروکس سٹی ہال میں کیا گیا جہاں ایک میوزک کنسرٹ جاری تھا۔ایف ایس بی نے کہاہے کہ ملک کے سپیشل سروسز سرچ آپریشن کر رہی ہیں،جبکہ زخمیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ کروکس سٹی روسی دارالحکومت کے بالکل شمال مغرب میں ایک بڑے مال اور موسیقی کا حال ہے جو جمعہ کو رات دیر گئے نامعلوم حملہ آوروں کے حملے کی زد میں آیا۔اسالٹ رائفلوں سے لیس کئی افراد نے حاضرین پر حملہ کیا اور انہیں دیکھتے ہی دیکھتے گولیوں کی بھون ڈالا۔ حملہ آوروں نے مال کے ایک کنسرٹ ہال کو بھی نشانہ بنایا، اسے آگ لگا دی اور پوری عمارت میں بڑی آگ بھڑک اٹھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنتہ الہندوستان کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید

بلوچستان میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے...

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...