راولپنڈی میں وزراء بھی چوروں سے غیر محفوظ۔گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کی سرکاری گاڑی پیر کی صبح راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری ہوگئی۔
ویگو گاڑی گلگت بلتستان حکومت کی ملکیت ہے،جسکی قیمت 6.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا، جس میں بتایا گیا کہ گاڑی سحری کے وقت ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی تھی، لیکن صبح 8 بجے غائب پائی گئی۔وزیر تعلیم گلگت بلتستان کا مزید کہنا ہیکہ چوروں کی نشان دہی کے باوجود ابھی تک پولیس گاڑی بازیاب کرانے میں ناکام جا رہی ہے
۔سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تصاویر کی بنیاد پر وزیرتعلیم نے چوروں کی نشان دہی کر دی ہے۔