مولانا فضل الرحمان کا نیا لاڈلا کون؟؟؟

Date:

جمیعت علما اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ وہ نواز شریف کو نیا لاڈلہ سمجھتے ہیں۔کہتے ہیں میں نے نواز شریف سے ملاقات میں بھی بتادیا تھا کہ آج کل وہ نیا لاڈلہ ہیں۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا نہیں لگتا ہے کہ یہ حکومت ڈلیور کرسکے گی، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن کا یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف واضح ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، وہ قوت فوکس ہوگی جس نے نتائج تبدیل کیے دھاندلی کی طاقت استعمال کی۔یہ ایسے نتائج پر مبنی حکومت ہے جو ہمیں قبول نہیں، ان اداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جنہوں نے الیکشن کو کھیل بنا رکھا ہے۔پی ٹی آئی کے حوالے سے مولانا کا کہنا تھا مجھے پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کامجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...