ججز کے الزامات سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

Date:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے ملک کے خفیہ اداروں پر الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے کمیشن کے سربراہ کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی ایک رکنی ججز انکوائری کمیشن کے سربراہ ہونگے۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ معزز ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کمیشن کے ٹرمز آف ریفریسز (ٹی او آرز) بھی مقرر کردئے ہیں، جن کے مطابق کمیشن معززجج صاحبان کے خط میں عائد کردہ الزامات کی مکمل چھان بین کرے گا اور الزمات کے درست ہونے یا نہ ہونے کا بھی تعین کرے گا۔ٹی او آرز کے مطابق کمیشن حقائق کی بنیاد پر کسی ایجنسی، محکمے یا ادارے کے خلاف کارروائی تجویز کرے گا، کمیشن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ کسی اور معاملے کی بھی جانچ کرسکے گا۔انکوائری کمیشن تعین کرے گا کہ آیا کوئی اہلکار براہ راست مداخلت میں ملوث تھا یا نہیں۔کابینہ اراکین نے چھ ججز کے خط میں ایگزیکٹو کی مداخلت کے الزام کی نفی کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔قبل ازیں، وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان انکوائری کمیشن پر اتفاق ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...