ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ کے بادل منڈلانے لگے اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجےمیں پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈ کےسربراہ محمد رضا زاہدی جاں بحق ہوگئے ہیں
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سےدمشق کے علاقے المزہ میں واقع ایرانی قونصلیٹ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے
ادھر اسرائیل کی جانب سے ایرانی سفیر کے گھر کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ حملے میں کل آٹھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔