توشہ خانہ ریفرنس کپتان اور اہلیہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Date:

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، اس دوران چیف جسٹس نے کہاکہ سائفرکیس کل کیلئے مقرر ہے،سائفرکیس کچھ دنوں میں مکمل ہوجائے گا،توشہ خانہ آج سن کر کل کیلئے نہیں رکھ سکتے،سائفر میں ایف آئی اے کے دلائل میں کتنا وقت لگے معلوم نہیں،وکیل پی ٹی آئی نے کہا عدالت نے سائفر کیس میں کہا تھا کہ سزا کا فیصلہ معطلی کی درخواست نہیں سنیں گے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکیا نیب سزا معطلی پر کوئی موقف پیش کرنا چاہتا ہے؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہاسزا معطلی پر کوئی اعتراض نہیں، اپیلیں ابھی نہیں سنی جا سکتیں، وکیل نے استدعاکی کہ سزا کے ساتھ سزا کا فیصلہ بھی معطل کر دیا جائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاوہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی اسکو چھوڑ دیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس میں سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو 14 ،14 سال قید اور 787 ملین روپے کی سزائیں سنائی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کرکٹ کی دنیا کےعظیم بیٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر...

ایران میں مسافر کوچ کو حادثہ، 13 افرادجان بحق

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس ہائی وے...

سڈنی کے بونڈی ساحل فائرنگ کیس میں گرفتار حملہ آور پر 50 الزامات عائد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور بونڈی ساحل پر...

بھارتی ریاست منی پور میں بھی علیحدگی پسند تنظیمیں زور پکڑ گئیں

بھارت کے شمال مشرقی صوبے منی پور میں علیحدگی...