چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے فیک نیوز چلانے والے میڈیا چینلز،صحافیوں اور یوٹیوبرز کے لئےواضح پیغام جاری کردیا کہا آج کل سلیکٹو رپورٹنگ ہوتی ہے اس لئے ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آج کل ایسی ایسی خبریں چلتی ہیں جن کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہوتی،میری اہلیہ سے متعلق جھوٹی خبر چلا دی، چلاتے رہو، ہم صبح سے رات تک کلیریفکیشن ہی دیتے رہیں؟ تھوڑا سا توخوف کریں، ہمارا نہیں تو اللہ تعالیٰ کا خوف کر لیں، کبھی کبھی سچ بول لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ساری فیبریکیشن ہے کیونکہ ہمیں نمبر آف ٹویٹ چاہئیں، کوئی خود احتسابی نہیں ہے،جھوٹی خبر پر دو چار پروگرام بنائو، چلائو اور یوٹویب سے پیسہ کمائو گی۔،خبر غلط ہو تو پھر یوٹیوب سے ہی کاٹو ایسا کہیں نہیں ہوتا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میرے خلاف کیا جھوٹی خبر چلتی ہے آئی ڈونٹ کیئر، ادارے کی ساکھ تباہ ہوتی ہے،اگلے دن میری اہلیہ کے بارے میں غلط خبر چل گئی، کہا گیا وہ ایک میٹنگ میں بیٹھی ہوئی تھیں، کہا جائے گا چیف جسٹس کی وائف نے تو تردید جاری نہیں کی، کیا تاثر جائے گا اس خبر سے کہ چیف جسٹس کی اہلیہ آفیشل میٹنگ میں بیٹھی تھیں،