سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے

Date:

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ کی 30 نشستوں پر کل 59 امیدوار مدمقابل ہیں،سندھ کی 12، خیبرپختونخواہ کی 11 نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے،پنجاب کی 5 جبکہ اسلام آباد کی دو نشستوں پر بھی پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی ہال، سندھ اسمبلی ہال، پنجاب اسمبلی ہال، خیبرپختونخواہ اسمبلی ہال پولنگ سٹیشنز میں تبدیل کر دئے گئے ہیں۔پولنگ کا عمل صبح 9 سے دن 4 بجے تک ہوگا،اسلام آباد میں دو نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں،اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن مضبوط امیدوار ہیں،ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے ن لیگی رہنما اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مضبوط امیدوار ہیں،جنرل نشست کے لئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لئے عنصر کیانی بھی مدمقابل ہیں،سینٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں بلوچستان کی 11 جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز استعمال ہوں گے،جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز پر ووٹ کاسٹ کیا جائے گا،ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال ہوگا، خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ کے بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹ کیا جائے گا،جبکہ غیر مسلم کی نشستوں کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پپیر ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سردیوں کی چھٹیاں: پاکستان کے خوبصورت مقامات اور بچوں کے لیے پُرلطف منصوبہ بندی

تحریر::حسینہ کاظمی::سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے...

خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہونگی،اعلان ہوگیا

خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے سرکاری و...

امریکہ کا افغان طالبان کے دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف سخت اقدام، سپیشل امیگرنٹ ویزا معطل

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغان...

کرکٹ کی دنیا کےعظیم بیٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر...