پاکستان ہاؤس کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کی جانب سے پاکستان کمیونٹی کے معززین کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
افطار ڈنر میں سفارت خانہ پاکستان کے حکام اور کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔سفیر پاکستان نے افطار ڈنر میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کویت کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان دونوں ملکوں درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ویزوں کے اجرا اور دیگر معاملات پر مثبت پیش رفت کیلئے بھی کام کیا جارہا ہے۔