وزیراعظم شہباز شریف نے تین روزہ دورہء سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی گئی تھی
اس دوران وزیراعظم کے وفد میں شامل وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی افطار پر مدعو تھیں,اس سے قبل وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کئے