وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےصوبے کے طلباء و طالبات کو آسان اقساط پر پٹرول اور الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء و طالبات کو 2 سال کی ماہانہ اقساط پر پہلے مرحلے میں 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024ء ہوگی
پٹرول بائیکس طلباء کے لیے 11 ہزار 676 ہونگی اور طالبات کے لیے 7 ہزار 324 ہونگی۔
الیکٹرک بائیکس پہلے مرحلے میں 5 شہروں (لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور راولپنڈی) میں قائم شدہ گریجویٹ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے لیے 700 اور طالبات کے لیے 300 ہونگی۔اس حوالے طے شدہ شرائط میں عمر 18 سال سے زائد ہو اور ڈرائیونگ لائسنس یا لرنر پرمٹ کا حامل ہو۔ طلبا و طالبات رجسٹریشن کے لیے www.bikes.punjab.gov.pk جوائن کریں