ایران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرواسپیس فورس نے "وعدہ صادق” کارروائی کا آغاز”یا رسول اللہ” کے کوڈ ورڈ کے ساتھ کیا ہے۔
نہعالمی میڈیا کے مطابق صہیونی 200سے زائد ڈرون طیاروں اور کروز میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملے میں پچاس فیصد اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادھر عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والا اینڈ ایکسیوس نے امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے ایران کی جانب سے حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ صرف ڈرون طیاروں تک محدود نہیں بلکہ کروز میزائل کی شکل میں بھی ہواہے۔ادھر سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے اور کئی فوجی مشیروں کی شہادت کے بدلے میں ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔
صیہونی حکام نے مقبوضہ فلسطین میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے لوگوں کی غیر ضروری رفت و آمد پر پابندی عائد کی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والوں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنی روانگی ملتوی کریں۔بن گوریان ائیرپورٹ کے علاوہ حیفا، نتانیا اور اشدود کی بندرگاہیں بھی بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے حملے کا جواب دینے کے لئے صہیونی آرمی اور فضائیہ مکمل الرٹ ہیں۔ اس حوالے سے امریکہ سے بھی مدد لی جارہی ہے