سوات، دیر، چترال بارشوں سے متاثر، پاک فوج مدد کو پہنچ گئی

Date:

پاک فوج کی جانب سے سوات، دیر اور چترال میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

چترال کے علاقہ دروش، سوات کے علاقوں بحرین، مدین، مٹہ اور دیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں زیرآب آنے کے بعد پاک فوج کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کیا جا رہاہے۔

ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نےکئی رابطہ سڑکوں کو بھی بحال کیا۔

چترال سے پشاور مین روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند  ہونے پر پاک فوج کی جانب سے بھاری مشینوں کے ذریعے رکاوٹیں ہٹا کر ٹریفک بحال کردیا۔

پاک فوج کی جانب سےمسافروں اور سیاحوں کو بھی مددفراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ بغیر رکاوٹ کے سفر جاری رکھ سکیں۔ پاک فوج شدید بارشوں کے دوران عوام کی خدمت کے لئے متحرک ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...