ملک بھر میں بارشیں، سیلاب، لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

Date:

 این ڈی ایم اے کے مطابق 16تا 22 اپریل مغربی ہواوں کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش, آندھی اور جھکڑ چلنے کےامکانات ہیں،اس صورت حال میں این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری، لینڈسلائیڈ، سمیت بلوچستان کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیاہے۔دریائے کابل، سوات اورپنجکوڑہ میں سیلاب کا امکان ہے

دریائےکابل میں سیلابی صورتحال کےباعث یکاگوند ،نوشہرہ،چارسدہ، پبی،شبقدار،جمروداور پشاور کے علاقےمتاثرہونےکاخدشہ ہے۔

دریائےپنجکوڑہ میں ظغیانی کےباعث اتمنخیل، دیر ،منڈا،شرینگل، تیمگرہ اور واری کےعلاقے بھی متاثر ہوسکتےہیں۔دریائے سوات میں ممکنہ سیلاب کے باعث چار باغ،بحرین، بابوزئی، مٹا،بری کوٹ اور دیگر نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقوں میں طیغانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔بارش کے ساتھ آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ایسی صورتحال میں عوام الناس سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت خطرے سے دوچار علاقوں کیجانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بجلی کے کھمبوں، خستہ حال عمارتوں اور پلوں سے دور رہیں۔ بارش کے دوران ندی نالوں کو پار کرنے سے بھی گریز کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بھارت جنگ،7 نہیں 8 جنگی جہاز گرائے گئے،ٹرمپ کامودی پروار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے...

بھارت کی اعلیٰ ترین سطح پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، رپورٹ

کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر...

طالبان رجیم میں آزادیِ صحافت دم توڑ گئی، صحافی شدید خوف کا شکار

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں...

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم شہدا جموں منارہے ہیں

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری عوام...