ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی حکومت کے خلاف جوابی حملے کے بعد تہران نے ترکی کے ذریعے واشنگٹن کو ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔
ایران نےقاہرہ کے ذریعے صیہونی حکومت کو بھی ایک اہم اور غیر معمولی پیغام بھیجا ہے۔جس میں ممکنہ طور پراسرائیل کی کسی بھی نئی مہم جوئی کے جواب میں ایران کے شدید ردعمل کے بارے میں انتباہ کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات سے معلوم ہوتا ہےکہ مقبوضہ سرزمین پرایرانی کارروائی نےصیہونی ریاست کو سنگین نقصان پہنچایاہے اور اطلاعات کے مطابق خفت مٹانے کیلیے ناجائز ریاست جوابی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ادھرقوام عالم اسرائیل کو آگ سے کھلنے سے باز رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں