کے پی کے میں شدید بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Date:

 این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فیڈرل فلڈ کمیشن کیمطابق دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ 27تا30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اےنےپی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو سیلابی پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ دریا سے منسلک علاقوں کے مکینوں کو کہا گیا ہےکہ وہ مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں اور عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں ۔ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے،ٹرمپ کا ایک بارپھر دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ...

براہ راست یا بالواسطہ کسی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا، آرمی چیف

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح...

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...