امریکی پولیس نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پرملک کے صدارتی انتخابات کی ایک نامزد امیدوار کو بھی گرفتار کرلیا ہے-گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکہ کے صدارتی انتخابات کی نامزد امیدوار جِل اسٹین کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹین نے اتوار کو میسوری کےسنٹ لوئیس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں، فلسطین کے حامیوں کے اجتماع میں شرکت کی جس کے سبب ان کو گرفتار کرلیا گيا-انھوں نےمزید کہا کہ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے مظاہرین، بوئنگ کمپنی میں اپنی یونیورسٹی کی سرمایہ کاری روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ جو اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔
امریکہ میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج،صدارتی امیدوار بھی گرفتار
Date: