حکومت نے آئی ایم ایف کی قسط ملتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے کمی کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول، ڈیز اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی سمری کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔اعلان کردہ قیمتیں 15 مئی تک برقرار رہیں گی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کردی
Date: