اوگرا کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ ملک کے کسی علاقے میں اوگرا کے اعلان کردہ نرخوں پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی اوسط قیمت 300 روپے سے زائد چارج کی جا رہی ہے