ینزویلا کے دار الحکومت کراکس میں ہزاروں طلباء نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ روسی خبر ایجنسی تاس کے مطابق فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم اور نسل کشی کے خلاف امریکی درسگاہوں سے شروع ہونے والی تحریک کا دائرہ بڑھتے ہوئے وینزویلا تک پہنچ گیا ہے۔ریلی کے شرکاء فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ شرکاء وینزویلا کی پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہتے تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر فادی الزابن نے کہا کہ فلسطین 75 سالوں سے عدالت اور انصاف مانگ رہا ہے اور اپنی موجودگی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ صہیونی حکومت نے غزہ کو خواتین اور بچوں کی قبرستان میں تبدیل کیا ہے۔ ہم آزادی کی راہ میں مزید کتنے بچے قربان کریں؟
غزہ والوں کیلئے احتجاج کا دائرہ وینزویلا تک پھیل گیا
Date: